
سعودی عرب نے ملک بھر میں جزوی کرفیو میں 22مئی تک توسیع کردی
کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں 22 مئی تک جزوی کرفیو جاری رہے گا تاہم مکہ مکرمہ میں کرفیو کا دورانیہ 24گھنٹے ہوگا
عثمان خادم کمبوہ
منگل 12 مئی 2020
22:36

(جاری ہے)
کرفیو میں توسیع کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ مہلک وائرس کس شکل میں کہاں اور کس انداز سے پھیل رہا ہے۔ وائرس کے پھیلنے کی رفتار کیا ہے۔متاثرین کی صحت پر وائرس کس حد تک اثر انداز ہورہا ہے. وائرس سے کتنے لوگ صحت یاب ہورہے ہیں اور اس سے کتنی ہلاکتیں ہورہی ہیں. وائرس سے بچاوٴ کے لیے حفاظتی اقدامات کی پابندی کس حد تک کی جارہی ہے اور ملک بھر میں جزوی کرفیو میں 22مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں ایک بار پھر یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے، مزید 1911مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 42925 ہوگئی ہے۔لیکن اس کے ساتھ اموات کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں 9مریض انتقال کرگئے ، جس سے اموات کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔اسی طرح صحت یاب مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔مجموعی تعداد میں 30 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، آج بھی مزید 2520مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15257 ہوگئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں پارٹ ٹائم ملازمت اور لچکدار ڈیوٹی نظام سے متعلق قانون محنت میں ترمیم کر دی گئی ہے،سرکاری گزٹ اُم القریٰ میں بھی ترمیم شدہ قواعد و ضوابط شائع کیے گئے ہیں۔ اُردو نیوز کے مطابق پارٹ ٹائم ملازمت کے نئے قواعد و ضوابط میں تاکید کی گئی ہے کہ ایسی ملازمت کا ملازمت کا معاہدہ تحریری ہونا لازمی ہے، جس کی ابتدا اور انتہا متعین ہوں گے، اوقات کار متعین ہوں جو معمول کے نصف اوقات کار سے کم ہوں. یہ تعین یومیہ کی بنیاد پر ہو یا ہفتے کے دنوں کے لحاظ سے ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.