کراچی، بچوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ، مکینک کا بیان سامنے آگیا

بچے اکثر گاڑی میں بیٹھا کرتے تھے اور اس نے بچوں کوکئی بار گاڑی میں بیٹھنے سے منع بھی کیا،مکینک

بدھ 13 مئی 2020 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں گاڑی سے 2 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ گاڑی کئی دنوں سے مکینک کی دکان پر خراب کھڑی تھی اور بچے اکثر آکر گاڑی میں بیٹھا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے مکینک کا بیان ریکارڈ کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ بچے اکثر گاڑی میں بیٹھا کرتے تھے اور اس نے بچوں کوکئی بار گاڑی میں بیٹھنے سے منع بھی کیا۔

پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش میں بتایا ہے کہ دونوں بچے ایک ہی خاندان اور ایک محلے کے رہائشی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں ضلع ویسٹ کے علاقے منگھوپیر میں نیا ناظم آباد کے قریب کئی روز سے لاوارث کھڑی کار کے اندر سے 2 لاپتہ کمسن بچوں کی کئی روز پرانی لاشیں ملی تھیں ۔