نرسز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرنٹ لائن پر ذمہ داریاں سرانجام دے کر دل جیت لئے ہیں، آفتاب احمد خان شیرپاؤ

بدھ 13 مئی 2020 21:32

نرسز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرنٹ لائن پر ذمہ داریاں سرانجام دے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی نرسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج کورونا کے نامساعد حالات میں نرسز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے کردنیا بھر کے دل جیت لئے ہیں۔