وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاک افغان بارڈر باب دوستی چمن بدھ کو بھی یکطرفہ افغان ٹرانزٹ کے لیے کھلا رہا

بدھ 13 مئی 2020 21:32

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایت پر پاک افغان بارڈر باب دوستی چمن بدھ کو بھی یکطرفہ افغان ٹرانزٹ کے لیے کھلا رہا اور آج اشیا خوردونوش اور دیگر ضروری سامان اور نیٹو سپلائی کے لیے ٹرالرز پاکستان سے باب دوستی چمن گیٹ سے افغانستان چلے گئے۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈر باب دوستی چمن ہفتہ میں پانچ روز افغان ٹرانزٹ اور ایک دن افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے علاوہ پاکستان سے افغانیوں کو انکے وطن واپسی جبکہ ایک دن افغانستان سے خالی تجارتی ٹرالرز اور ٹرکوں کے لیے SOPs کے ساتھ کھلا رہی ہے۔

افغانستان کے عوام نے پاکستان کی ان کاوشوں کو بے حد سراہا رہیے ہیں کیونکہ افغان عوام کے لئے بیشتر اشیا خوردونوش اور دیگر ضروری سامان پاکستان سے آتا ہے۔اور حالیہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے پاک افغان بارڈر کو سیل کیا تھا تاہم افغان حکومت کی خصوصء درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت پاکستان نے SOPs کے تحت پاک افغان بارڈر باب دوستی چمن کو کھول دیا ہے۔