کانشیاں میں ٹرانسفارمر سے معذور ہونے والے بچہ کے ورثاء نے پیسکو کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ میں درخواست دیدی

بدھ 13 مئی 2020 21:44

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) بالاکوٹ کے علاقہ کانشیاں میں بجلی ٹرانسفارمر سے ٹکرا کر معذور ہونے والے بچہ کے ورثاء نے تھانہ بالاکوٹ میں سب ڈویژنل آفیسر پیسکو بالاکوٹ کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔ گائوں میں واپڈا نے اپنا بجلی ٹرانسفارمر کسی مناسب جگہ پر نصب کرنے کی بجائے زمین پر رکھا ہوا تھا جہاں 10 سالہ ملک ظہیر اپنی بکریاں چراتے ہوئے ٹرانسفامر سے ٹکرا گیا تھا جس سے بچہ بازو اور ٹانگ سے محروم ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے بدھ کو پریس کلب بالاکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بچہ کے ورثاء نے بتایا کہ اہلیان علاقہ نے بارہا واپڈا بالاکوٹ میں درخواست دی کہ کانشیاں میں زمین پر رکھا گیا ٹرانسفارمر اٹھا کر کسی مناسب جگہ پر نصب کیا جائے مگر ایس ڈی او نے اپنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ جاری رکھا اور ٹرانسفارمر کو نصب کرنے کی بجائے زمین پر ہی پڑا رہنے دیا جس سے بچہ واپڈا اہلکاروں کی غفلت سے ٹرانسفامر سے ٹکرا کر ہاتھ اور ٹانگ سے معذور ہو گیا۔ بچہ کے ورثاء نے تھانہ بالاکوٹ میں بھی ایس ڈی او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :