
سینیٹ اراکین کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی دار اور نجی اداروں سے بے روزگار ہونے والوں کی بات کی‘ کوئی اٹھارہویں ترمیم کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے‘ عمران خان کی حکومت میں ایسا ہرگز نہیں ہوگا ‘ احتساب کے قومی ادارے کے پر نہیں کاٹے جائیں گے اور نہ ہی احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ ہوگی
مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا سینیٹ اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال سے متعلق تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہارخیال
جمعرات 14 مئی 2020 18:21

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سینٹ اجلاس کے انعقاد پر چیئرمین سینٹ ‘ سبکدوش ہونے والے سیکرٹری سینٹ اور سینٹ کے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اجلاس اپوزیشن کے ایجنڈے پر بلایا گیا تھا لیکن سب جانتے ہیں کہ انہوں نے اس ایجنڈے پر کتنی بات کی ہے۔ بعض سینیٹرز نے بہت اچھی تجاویز پیش کی ہیں۔ ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان تجاویز کو سنجیدگی سے لیں گے اور ان کو این سی او سی میں سامنے رکھیں گے۔ یہ وفاق کا ایوان ہے اور اسے مستحکم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جن مغربی ممالک نے مہاجرین کے لئے آہنی دیواریں بنائیں وہ مشکل صورتحال کا شکار ہیں۔ اللہ پاک کا شکر ہے کہ چین اور ایران کے ساتھ سرحد ہونے کے باوجود صورتحال زیادہ نہیں بگڑی۔ پاک فوج اور سیاسی قائدین پر مشتمل کمیٹی کے فیصلوں کے باعث ہم کورونا کے پھیلائو کو کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان میں فوڈ سپلائی کا سلسلہ دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر انداز میں چلتا رہا۔ ہم ایک مرحلہ کراس کرکے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ دنیا نے بحران سے نمٹنے اور بحران کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے۔ حکمت عملیوں پر غور کیا ہے۔ موجودہ دور حکومت میں ملک بھر میں شناختی کارڈ کے ذریعے شفافیت اور میرٹ پر بڑی رقم تقسیم کی گئی ہے اور کسی جگہ سے بے ضابطگی کی شکایت نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے آیا ہوں زیر التواء قانون سازی کے امور نمٹانے کے حوالے سے کام کیا ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ایوان بالا میں حکومت کی جانب سے اس ترمیم میں تین آئینی ترامیم کے بل آئے جبکہ اس حوالے سے 14 بلز ابھی تک زیر التواء ہیں۔ قومی اسمبلی میں حکومت نے دو آئینی ترامیم اور پرائیویٹ ممبرز نے 36 ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ موجودہ حکومت کا اٹھارہویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی ترمیمی بل نہیں ہے۔ انہیں کسی اور چیز سے چھپنے کے لئے آئینی ترمیم کا پروپیگنڈا نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان کے دور حکومت میں احتساب کے قومی ادارے کے پر نہیں کاٹے جائیں گے اور نہ ہی احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بے نظیر بھٹو کا احتساب کیا گیا۔ گزشتہ 30 سالوں کے دوران نیب آرڈیننس میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی۔ ہم سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں نیب آرڈیننس میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے مکمل لاک ڈائون کیا ہے ان کی معیشت کیسے دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ غریب لوگ لاک ڈائون کے باعث کس طرح اپنی ضروریات زندگی کو پورا کریں گے۔ احساس کیش پروگرام میں کسی شکایت کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں میں جو بھی رقم تقسیم کی گئی ہے اس میں کہیں بھی وزیراعظم عمران خان کی تصویر نہیں لگائی گئی اور نہ ہی اس کی تشہیر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ضرورت کے مطابق سخت لاک ڈائون کی بجائے لاک ڈائون کا درمیانی راستہ اختیار کیا۔ امیر لوگ اشرافیہ میں شامل ہیں جبکہ غریب کچی آبادیوں میں رہتے ہیں اور یہی غریب وزیراعظم عمران خان کی ترجیح تھے۔ قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے ذریعے ملک میں پہلی بھیک مانگی گئی۔مزید اہم خبریں
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
مودی سرکار کیلئے ایک اور دھچکہ؛ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
-
مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.