آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 04 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعرات 14 مئی 2020 20:09

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید04افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ 166 نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے، نئے سامنے آنے والے کیسز میں سی02 کا تعلق ضلع مظفرآباد ، ایک ضلع میرپور اور ایک کا ضلع کوٹلی سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک3411 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی3349کے رزلٹ آچکے ہیں اور 95 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی76افراد صحت یاب ہو چکے ہیںاور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ18مریض زیر علاج ہیں اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی12، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 12،ڈی ایچ کیو باغ سے 03،ٹی ایچ کیوسدھنوتی سے 10مریض،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سی09،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سی03 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کورونا کی18مریضوں میں سی1ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 02 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ،1ڈی ایچ کیو ہسپتال راولاکوٹ،02ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور، 01ڈی ایچ کیو بھمبر،11 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق3254افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور62افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔ نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے ۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :