خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان نے 2020ء کے داخلوں کااعلان کردیا

جمعہ 15 مئی 2020 16:27

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان نے فال 2020ء کے داخلوں کااعلان کردیا۔طلباء وطالبات اب17ڈیپارٹمنٹس کے 91ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیںجس میں 54انڈرگریجویٹ،25گریجویٹ،8پی ایچ ڈی جبکہ 4ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز شامل ہیں۔

یونیورسٹی نے کوروناوائرس کے باعث ملکی لاک ڈاؤن کے تحت دی جانے والی ہدایات کے تحت موجودہ داخلوں کااعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسی دوران طلباء وطالبات کے سمسٹرزکے تعلیمی تسلسل کوجاری رکھتے ہوئے آن لائن تعلیم کوبھی یقینی بنایاگیا۔فیکلٹی ممبران نے اپنے طلباء وطالبات کے ساتھ مسلسل آن لائن رابطوں کے ذریعے تدریسی عمل کو جاری رکھا اورسمسٹرکامطلوبہ کورس مکمل کروایا۔

اب اگلے مرحلے میں حکومتی اورہائیرایجوکیشن کمیشن(HEC) کی ہدایات کے مطابق آن لائن امتحانات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اورجلد ہی اس مرحلے کو بھی کامیابی سے مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمدسلیمان طاہرکاکہناتھاکہ ہم اس خطے اورجدید دنیا کی ضرورت کومدنظررکھتے ہوئے مخصوص ڈگری پروگرامز میں داخلے شروع کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :