انسداد ڈینگی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر جہلم کی سیکرٹری اوقاف پنجاب کو تفصیلی بریفنگ،

ڈینگی کے حاتمے کے لئے محکمہ صحت جہلم بھرپور توجہ دے رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 مئی 2020 20:09

انسداد ڈینگی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر جہلم کی سیکرٹری اوقاف پنجاب کو ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدکو ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدکو بتایا گیا ہے کہ ضلع میں محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا کے ساتھ ساتھ اس موزی مرض سے لڑنے کے لئے بھی دن رات کام کر رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے ڈینگی سے بچاو بارے اگاہی فراہم کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات ،محکمہ تعلیم ،محکمہ بہبود آبادی،ایم سیز اور محکمہ صحت سمیت دیگر مل کر کام کر رہے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت جہلم اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اقدامات میں تیزی لا رہے ہیں، رواں سال ڈینگی کے حاتمے کے لئے محکمہ صحت جہلم بھرپور توجہ دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ،عوام الناس گھر کے اندر مچھر مار ادویات کا استعمال کریں،عثر تا مغرب دروزے کھڑکیاں بند رکھیں۔ ڈی سی سیف انور نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، اختیاطی تدبیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔

اس موقع پرسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدکو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے ۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں کامیابی سے کام کریں، انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا صفائی کے حوالے سے اہم قردار ہے۔

ڈی سی سیف انور نے محکمہ صحت کے افسران کو ڈینگی کے شہری علاقوں کے ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس اور اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو قردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور مچھر سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے ۔