حکومت اب ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے 11 سے 12 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی صلاحیت رکھتی ہے،

پالیسی میں تبدیلی سے وطن پہنچنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ میں اضافہ ہو گا معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی بریفنگ

جمعہ 15 مئی 2020 20:22

حکومت اب ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے 11 سے 12 ہزار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت اب ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے 11 ہزار سے 12 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پالیسی میں تبدیلی سے وطن پہنچنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے لیکن وطن واپس آنے والے افراد کو ایک یا 2 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا کیونکہ ہم اب لیبارٹریز کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں تو مسافروں کو انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ اب تک مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے 23 ہزار سے زائد پاکستانی واپس لائے گئے ہیں، بین الاقوامی طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 48 گھنٹوں قرنطینہ میں رکھنے کی شرائط ختم کر دی گئی ہے، تارکین وطن کو وطن واپس لانے کی صلاحیت میں اضافہ کر چکے ہیں۔