Live Updates

کووڈ19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے

،وزیراعلیٰ بلوچستان ہمیں اپنے اثاثہ جات اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ترقی بھی دینا ہوگی تاکہ صوبے کی اپنی آمدنی میں اضافہ ہو سکے،جام کمال خان

جمعہ 15 مئی 2020 23:14

کووڈ19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کووڈ19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے اثاثہ جات اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ترقی بھی دینا ہوگی تاکہ صوبے کی اپنی آمدنی میں اضافہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے مالیاتی اور ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ آئیندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور سیکریٹری خزانہ نے وزیراعلیٰ کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی اور رواں مالی سال کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے اعداد و شمار کا گزشتہ مالی سالوں کے اخراجات سے موزانہ پیش کیا اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اس مالی سال کے آغاز یعنی جولائی ہی سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے مالی سال کے آخری مہینوں میں فنڈز کے اجراء کا بوجھ کم ہوا ہے جس سے مئی اور جون میں خطیر فنڈز کے اجراء کے رجحان کا تدارک ہو گا وزیراعلیٰ نے آئیندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے گا ئیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آمدنی کے حصول کے حامل محکموں کی استعداد کار میں اضافے اور قدرتی وسائل کی ترقی کے خصوصی منصوبے آئیندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے جائیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مالی نظم و نسق کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے رواں مالی سال کے آخری دو ماہ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی مد میں فنڈز کا اجراء صرف حقیقی ضروریات کے مطابق کیا جائے اور آئیندہ مالی کے بجٹ کی تیاری بھی ترجیحات کے مطابق کی جائے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :