وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ،شعبہ سیاحت کی ترقی تاریخی مقامات کی بحالی اور لوک ورثہ کے تحفظ کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

جمعہ 15 مئی 2020 23:14

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ،شعبہ سیاحت کی ترقی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں شعبہ سیاحت کی ترقی تاریخی مقامات کی بحالی اور لوک ورثہ کے تحفظ کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبد الراحمن بزدار، سیکریٹری آئی ٹی ،سیکریٹری کھیل اور سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکریٹری سیاحت و آثار قدیمہ ظفر بلیدی نے بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اپنے منفرد جغرافیاء محل ووقوع طویل ساحل پہاڑو صحراء، قدیم تہذیب و تمدن اور ثقافت کے باعث سیاحتی شعبہ کی ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تاہم اسکے لیے قابل عمل منصوبہ بندی اور اور بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے سیاحت کے فروغ کے لیے نجی شعبہ کی خدمات کے حصول اور شراکت داری کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے سیاحتی شعبہ کی ترقی کے منصوبہ کی جلد تکمیل کوئٹہ اور دیگر شہروں میں لائبریریوں کے قیام کی ہدایت بھی کی انہوں نے محکمہ سیاحت کے جی آء ایس سسٹم کے ُ منصوبے پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بر طانیہ اور اٹلی میں موجود صوبے کے ملکیتی نوادرات کو جلد کوئٹہ منتقل کر کے میوزیم میں رکھا جائے گا اجلاس میں تاریخی مقامات تک آسان رسائی ممکن بنانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :