کووڈ۔19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے اثاثہ جات اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ترقی بھی دینا ہوگی،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

جمعہ 15 مئی 2020 23:17

کووڈ۔19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی بنانے ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے اثاثہ جات اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ترقی بھی دینا ہوگی تاکہ صوبے کی اپنی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو صوبے کے مالیاتی اور ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبد الرحمن بزدار اور سیکریٹری خزانہ نور الحق بلوچ نے وزیراعلء کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی اور رواں مالی سال کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے اعداد و شمار کا گزشتہ مالی سالوں کے اخراجات سے موزانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اس مالی سال کے آغاز یعنی جولاء ہی سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے مالی سال کے آخری مہینوں میں فنڈز کے اجراء کا بوجھ کم ہوا ہے جس سے مئی اور جون میں خطیر فنڈز کے اجراء کے رجحان کا تدارک ہو گا۔

وزیراعلیٰ نے آئیندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے گا ئیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آمدنی کے حصول کے حامل محکموں کی استعداد کار میں اضافے اور قدرتی وسائل کی ترقی کے خصوصی منصوبے آئیندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کی جائیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مالی نظم و نسق کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے رواں مالی سال کے آخری دو ماہ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی مد میں فنڈز کا اجراء صرف حقیقی ضروریات کے مطابق کیا جائے اور آئیندہ مالی کے بجٹ کی تیاری بھی ترجیحات کے مطابق کی جائے۔

متعلقہ عنوان :