وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں شعبہ سیاحت کی ترقی تاریخی مقامات کی بحالی ، لوک ورثہ کے تحفظ کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

جمعہ 15 مئی 2020 23:17

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں شعبہ سیاحت کی ترقی تاریخی مقامات کی بحالی اور لوک ورثہ کے تحفظ کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبد الراحمن بزدار سیکریٹری آء ٹی سیکریٹری کھیل اور سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکریٹری سیاحت و آثار قدیمہ ظفر بلیدی نے بریفنگ دی وزیراعلی جام کمال نے کہا کہ بلوچستان اپنے منفرد جغرافیاء محل ووقوع طویل ساحل، پہاڑ و صحراء ، قدیم تہذیب و تمدن اور ثقافت کے باعث سیاحتی شعبہ کی ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تاہم اسکے لیے قابل عمل منصوبہ بندی اور اور بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے سیاحت کے فروغ کے لیے نجی شعبہ کی خدمات کے حصول اور شراکت داری کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے سیاحتی شعبہ کی ترقی کے منصوبہ کی جلد تکمیل کوئٹہ اور دیگر شہروں میں لائبریریزکے قیام کی ہدایت بھی کی، انہوں نے محکمہ سیاحت کے جی آئی ایس سسٹم کیٴْ منصوبے پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بر طانیہ اور اٹلی میں موجود صوبے کے ملکیتی نوادرات کو جلد کوئٹہ منتقل کر کے میوزیم میں رکھا جائے گا۔ اجلاس میں تاریخی مقامات تک آسان رسائی ممکن بنانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :