آزاد جموں و کشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی نے چار میگا منصوبوں کی منظوری دیدی

جمعہ 15 مئی 2020 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) آزاد جموں و کشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی نے 2 ارب 40 کروڑ 65 لاکھ روپے لاگت کے چار میگا منصوبوں کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت ہوا جس میں چار میگا منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان میں 200 بستروں کا جنرل ہسپتال راولاکوٹ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پلندری،واٹر سپلائی سکیم مظفرآباد کے بقیہ کام کی تکمیل کے لئے 52 کروڑ روپے اور کہوٹہ خورشید آباد روڈ کے منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :