
متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی
امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید731 کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں، اب تک کل 23,358 افراد مہلک وبا سے متاثر ہو چکے
عثمان خادم کمبوہ
اتوار 17 مئی 2020
15:56

(جاری ہے)
وزارت صحت کے مطابق امارات میں لاکھوں افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی گنتی کے پیش نظر اماراتی حکام نے قومی سلامتی سے متعلق ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔
اس نئے قانون کے مطابق جو افراد کورونا سے متعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں دس لاکھ درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ جبکہ دبئی میں پیر سے 70 پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دبئی میونسپلٹی کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت 15 مارچ سے بند کیے گئے پارک مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں جس کے تحت پیر سے 70عوامی پارک کھول دیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل آف دبئی میونسپلٹی داؤد الحجیری کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی نے عوامی پارکوں کو تین مرحلوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، مرحلہ وار پارکوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ ان میں بتدریج سہولیات کی فراہمی، نگرانی اور احتیاطی تدابیر کی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پارک سروسز متعلقہ اتھارٹیز، پارٹنرز، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور ان کی معاونت کے بعد دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا اور کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے بحال کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ دبئی میں لاک ڈاؤن سے پریشان فلم بینوں کے لیے ووکس سینماز نے پہلا ڈرائیو اِن سینما کھول دیاہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’ڈرائیو ان سینما ‘‘ماجد الفطیم شاپنگ مال کی چھت پر بنایا گیا ہے، جس میں دو افراد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.