سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل طاہر سردار کی زیر صدارت کرونا وائرس کی تازہ صورتحال کے حوالہ سے اجلاس

آزادکشمیر میں اس وقت تک 113 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 77 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، آزادکشمیر بھر میں کرونا کے پھیلائوکی صورتحال تسلی بخش ہے، محکمہ صحت عامہ کا عملہ باہر سے آنے والے افراد کی ہمہ وقت سکریننگ میں مصروف ہے،بریفنگ

اتوار 17 مئی 2020 16:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل طاہر سردار کی زیر صدارت کرونا وائرس کی تازہ صورتحال کے حوالہ سے اجلاس، اجلاس میں فوکل پرسن کویڈ 19 کنٹرول روم مظفرآباد ڈاکٹر بشریٰ شمس، ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر محمد سعید اعوان، ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر نعمان بٹ ودیگر کی شرکت، اس موقع پر سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل طاہر سردار کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں کرونا کے پھیلائوکی صورتحال تسلی بخش ہے، محکمہ صحت عامہ کا عملہ تمام انٹری پوائنٹس پر انتظامیہ کے ہمراہ باہر سے آنے والے افراد کی ہمہ وقت سکریننگ میں مصروف ہے، انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اس وقت تک 113 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 77 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتے ہے کہ کرونا وائرس کا خطرہ ابھی موجود ہے اس لئے احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنائیں، عیدالفطر کی وجہ سے بازاروں میں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے کسی بھی بے احتیاطی کی صورت میں بھاری نقصان کا خطرہ ہے، اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے ہدایت کی کہ انٹری پوائنٹس پر موجود صحت کے عملے کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں، موجودہ نازک صورتحال میں طبعی عملہ مشینری جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے طبعی عملہ کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گئے اجلاس میں ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر محمد سعید اعوان، ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر نعمان بٹ ودیگر نے شرکت کی اور طبعی عملہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :