آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور ڈویژن کے صدر کاکورنا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار

ہر شخص اپنے اوپر ایمرجنسی نافذ کرے اور فیملی کا سربراہ اپنی فیملی کے لئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی ذمہ داری اٹھائے،چوھدر ی خضر حیات

اتوار 17 مئی 2020 16:50

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور ڈویژن کے صدر چوھدری خضر حیات نے کورنا وائرس جیسی خطرناک موذی وبائی مرض کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ہر شخص اپنے اوپر ایمرجنسی نافذ کرے اور فیملی کا سربراہ اپنی فیملی کے لئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی ذمہ داری اٹھائے، تب جا کر ہم اس مرض پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں کیونکہ کوئی بھی حکومت ہر فرد کے ساتھ پہرا کے لئے پولیس کھڑی نہیں کر سکتی ویسے بھی دنیا کی بہترین قوم بننے کے ہمیں سرور انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں پر عمل پہرا ہونا ہو گا آج دنیا میں اپنے لوگوں کو روبوٹ کے ذریعے سوشل ڈسٹنس اور دیگر احتیاط کے لئے راہنمائی کر رہی ہے اور لوگ اس پر عمل کر کے کافی حد تک وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہے ہیں جبکہ ہماری پولیس ڈنڈے لے کر گلی محلے میں کھڑی ہے اور اس کے باوجود ہم حکومتی احکامات فالو نہیں کر رہے اور آئے روز گرفتاریوں کے واقعات سامنے آ رہے ہیں چوھدری خضر حیات نے کہا کہ آج انگریزوں نے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کا نظام اپنے اوپر لاگو کر کے دنیا میں ترقی حاصل کر لی جبکہ ہم اس نطام کے وارث ہو کر دنیا بھر میں رسوا ہیں چوھدری خضر حیات نے کہا کہ مساجد سے کر شاپس تک اور گھر سے گلی محلہ اور شہر تک آج ہم بدترین بے احتیاطی کے مرتکب ہو رہے ہیں جسکی وجہ ہم صحت کے بڑے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں اس لئے خدا را ہوش کے ناخن لیں کیونکہ آزاد جموں وکشمیر کے سب لوگ تو ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں جسکی وجہ سے ہم اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :