آسٹریلیا اور بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرانے کے درپے
دونوں ملک پیسے کیلئے یکجا ،لاک ڈاؤن میں مفادات کا کھیل کھیلنے کی تیاریاں ،میگا ایونٹ کو راہ سے ہٹا کر پیسے سے لبریز آسٹریلیا،بھارت سیریز کے انعقاد پر توجہ ،آئی پی ایل کیلئے بھی ممکنہ ونڈو تلاش کرلی جائیگی:ذرائع کا دعویٰ
ذیشان مہتاب پیر 18 مئی 2020 12:12
(جاری ہے)
اگرچہ تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر میگا ایونٹ کو ملتوی کر کے آسٹریلیا کو فیور دیا جا رہا ہے لیکن حقیقت صرف یہ ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت نے باہمی طور پر ہاتھ ملاتے ہوئے اپنی ٹیسٹ سیریز کیساتھ ہی آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے بھی راہیں ہموار کرنیکی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔
ذرائع کے مطابق 28 مئی کو آئی سی سی بورڈ اجلاس سے قبل کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ بھی ہونی ہے جس میں کورونا وائرس کے بعد پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کیساتھ ہی بال کو چمکانے کیلئے لعاب اور پسینے کے بجائے کسی بیرونی عنصر کا سہارا لینے پر بھی غور کیا جائیگا۔توقع ہے کہ اجلاس کے دوران آئی سی سی کی ایونٹس کمیٹی کے سربراہ کرس ٹیٹلی ارکان کے سامنے تین آپشنز رکھیں گے جس میں سے پہلا آپشن یہ ہوگا کہ پلیئرز کو 14 روزہ قرنطینہ میں رکھنے کے بعد شائقین کو بھی میدان میں داخلے کی اجازت دے دی جائے جبکہ دوسرا آپشن شائقین کے بغیر خالی میدانوں میں میگا ایونٹ کا انعقاد ہے اور تیسرا آپشن یہ ہوگا کہ ایونٹ کو 2022ء تک ملتوی کردیا جائے ۔آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آپشنز کیساتھ اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ اجلاس کے دوران گورننگ باڈی کے چیئرمین ششانک منوہر کے عہدے میں دو ماہ کی توسیع پر بھی غور ہوگا لیکن زیادہ تر توجہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی رواں برس قسمت پر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے التوا کی صورت میں پیسے سے لبریز آئی پی ایل کا انعقاد بھی ممکن ہو جائے گا جسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث فی الحال ونڈو نہیں مل رہی ہے اور میگا ایونٹ کی منتقلی کے باعث بھارتی ٹیم کے پلیئرز آئی پی ایل میں شرکت کے بعد آسٹریلین ٹور پر جا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
برما آفریدی فٹبال کلب ملیرکے صدر محمد یونس آفریدی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں
-
میکسیمو اور آندرس کو اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا
-
امریکا اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 26مئی کو کھیلا جائے گا
-
محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
-
شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، گریم سوان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا
-
پونٹنگ ،اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.