وکلا ء کی بڑی تعداد نے امداد کے لیے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو درخواستیں جمع کرادیں

پیر 18 مئی 2020 16:18

وکلا ء کی بڑی تعداد نے امداد کے لیے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) لاک ڈاؤن کے دوران وکلا کا روزگار بھی بے حد متاثر ہونے لگا،وکلا کی بڑی تعداد نے امداد کے لیے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو درخواستیں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مستحق وکلا کی امداد شروع کردی جنرل سیکرٹری حسیب جمالی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار نے 37 لاکھ روپے کا فنڈ جمع کیا تھا،832 وکلا نے ریلیف فنڈ کے لئے درخواستیں دیں، جن میں سی351 وکلا کو فی کس 10 ہزار روپے دیے گئے جبکہ 481 وکلا کی درخواستیں اب بھی زیر التوا ہیں، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے طور پر یہ فنڈز جمع کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ا یشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدد کے بغیر اپنے وکیل بھائیوں کی مدد کی ہے۔