ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور وائس چیئرمین آزاد کشمیر پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار علی کی ملاقات

ڈائریکٹر جنرل کی یقین دہانی پر سردار ذوالفقار علی نے وائس چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

پیر 18 مئی 2020 19:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و سیکرٹری پریس فائونڈیشن راجہ اظہر اقبال اور وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار علی کی ملاقات ۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کی یقین دہانی پر سردار ذوالفقار علی نے وائس چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار علی کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں فائونڈیشن سے متعلقہ جملہ معاملات جلد از جلد یکسو کیے جانے کا اعادہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے وائس چیئرمین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور بہت جلد جملہ حل طلب معاملات کو یکسو کر لیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فائونڈیشن کی بنیاد رکھی جو اب ایک بہترین ادارہ بن چکا ہے جس کیلئے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور مستقبل میں بھی اس ادارہ کو آپ کی ضرورت ہے اور باہمی اتحاد و اتفاق سے ہی اس ادارہ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :