میری لینڈ کے ریسٹورنٹ نے سماجی فاصلے برقرار رکھنے والی میزیں متعارف کرا دیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 مئی 2020 23:56

میری لینڈ کے ریسٹورنٹ نے سماجی فاصلے  برقرار رکھنے والی میزیں متعارف ..

میری لینڈ کے ایک ریسٹورنٹ نے  کووڈ-19 عالمی وبا کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے سے پہلے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے  پہیوں والی خصوصی بمپر میزیں متعارف کرائی ہیں۔ان میزوں کا ڈیزائن ہی لوگوں کو سماجی فاصلہ رکھنے پر مجبور کرے گا۔
اوشین سٹی میں واقع فش ٹیلز بار اینڈگِرل  حال ہی میں ٹیک-آؤٹ کے لیے دوبارہ  کھل گیا ہے۔ریسٹورنٹ نے فیس بک پرشیئر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہوٹل کے ملازمین    اس ٹیبل کو ٹسٹ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت جیسے ہی ریسٹورنٹ کو کھولنے کی اجازت دے گی،  ریسٹورنٹ میں ان میزوں کو استعمال کیا جائے گا۔
یہ میزیں کچھ اس طرح بنائی گئی ہیں کہ انہیں ایک ہی  آدمی استعمال کر سکتا ہے اور ان کے درمیان میں رہتے ہوئے پورے ایریا میں گھوم سکتا ہے۔ان میزوں کے کنارے پر لگا بڑا بمپر  لوگوں کو  ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھتا ہے۔
ریسٹورنٹ کے مالک شان ہرمن کا کہنا ہے کہ یہ میزیں بمپر بوٹ کی طرح لگتی ہیں لیکن اصل میں یہ میزیں ہیں۔ان میزوں کو بالٹی مور کی ایک کمپنی  ریولوشن ایونٹ ڈیزائن اینڈ پروڈکشن نے ڈیزائن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :