
چین ، امریکا، برطانیہ میں ویکسین کی تیاری پرجنگ چل رہی ہے
اگر برطانیہ ویکسین پہلے لے آیا تو مستقبل میں معاشی لحاظ سے اپنی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلے گا، لیکن اگر چین پہلے ویکسین لے آیا تو برطانیہ امریکا کے ساتھ نہیں چین کو ترجیح دے گا۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود
ثنااللہ ناگرہ
منگل 19 مئی 2020
22:04

(جاری ہے)
اگر برطانیہ ویکسین پہلے لے آیا تو مستقبل میں معاشی جنگوں میں برطانیہ اپنی پوزیشن حاصل کرلے گا۔ لیکن اگر پہلے ویکسین چین لے آیا تو برطانیہ مکمل چین کے ساتھ ہوجائے گا، کیونکہ برطانیہ امریکا کے ساتھ کبھی نہیں جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز چینی صدرشی جن پنگ نے عالمی ادارہ صحت کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین جو بھی کورونا ویکسین بنائے گا۔
وہ پوری دنیا کے لوگوں کی بہتری کیلئے ہوگی۔ چین کورونا وائرس کی ویکسین کی ترقی پذیر ممالک میں رسائی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین 2 برسوں سے کورونا وباء کی امداد کیلئے 2 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین وباء پر قابو پانے کے بعد اس کی تحقیقات پر یقین رکھتا ہے۔ اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ رواں برس کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیار کرلی جائے گی اور اسے مفت فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس سال ویکیسن کی بڑے پیمانے پر فراہمی کا امکان نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدرنے ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کیلئے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘ کا اعلان کیا جس کی سربراہی چیف سائنسدان ا ور امریکی فوج کے جنرل کریں گے۔امریکی صدر نے ویکسین کی تیاری کو مین ہٹن پروجیکٹ کے بعد امریکی تاریخ کی وسیع پیمانے پر سائنسی، صنعتی اور لاجسٹکس کی کوشش قرار دیا۔مین ہٹن پروجیکٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کا کام ہے جس سے پہلے بار جوہری ہتھیار تیار کیے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین تیار ہو یا نہ ہو امریکا معمول کی جانب واپس لوٹ رہا ہے اور واپسی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ، چینی بھی باہر سے منگوائی جائے گی
-
ویل ڈن،محسن نقوی کی ثناء یوسف سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر نے پر اسلام آباد پولیس کی خصوصی تعریف
-
ملک میں ایئرپورٹ کارگو چارجز 100 فیصد تک بڑھا دیئے گئے
-
سندھ میں نئے ٹریفک قوانین نافذ؛ مسلسل خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے
-
ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیش اور چیک کے ذریعے ادائیگی کا طریقہ کاربند، تنخواہ صرف بینک کے ذریعے دی جائیگی
-
خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی عرب کا وزیراعظم سے اظہارتشکر، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا مشکور ہوں، شہبازشریف
-
مجھے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سے نکلوایا وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے، شیرافضل مروت
-
گرما گرمی میں تلخی آگئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی
-
ڈیجیٹل معیشت کی جانب انقلابی اقدام، پاکستان نے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا
-
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
-
’لامہ‘ جانشینی کا سلسلہ جاری رہے گا، دلائی لامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.