بھارتی تاجروں نے ملائیشین پام آئل کی خریداری دوبارہ شروع کردی، 2 لاکھ ٹن آئل کے سودے طے

بدھ 20 مئی 2020 12:55

بھارتی تاجروں نے ملائیشین پام آئل کی خریداری دوبارہ شروع کردی، 2 لاکھ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) بھارتی تاجروں نے سفارتی کشیدگی سے معطل ملائیشین پام آئل کی خریداری دوبارہ شروع کردی جس کی وجہ ملکی سٹاک کم ہونا اور لاک ڈائون کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خوردنی تیل کی رعایتی نرخوں دستیابی ہے۔کاروباری ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اورگزشتہ ہفتے ملائیشین حکام نے 1 لاکھ ٹن بھارتی چاول خریدنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔

(جاری ہے)

ادھر بھارتی تاجروں نے بھی ملائیشیا سے 2 لاکھ ٹن خام پام آئل کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جس کی سپلائی جون اور جولائی میں کی جائے گی۔ملائیشین و انڈونیشین پام آئل کا کاروبار کرنے والے سنگاپور کے ایک تاجر نے بتایا کہ بھارت میں پام آئل کے پورٹ سٹاک میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے،رواں سال پہلے 4 ماہ کے دوران پام آئل کی درآمد 2019 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ کم ہوکر 1.11 ملین ٹن رہی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا بھر میں خوردنی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور اس کی حالیہ خریداری سے پام آئل کے نرخوں میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :