سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے وممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے ریسکیو 1122 فیصل آباد کو 100حفاظتی کورونا کٹس کا عطیہ فراہم کردیاگیا

بدھ 20 مئی 2020 14:53

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے وممبر قومی اسمبلی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے وممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے ریسکیو 1122 فیصل آباد کو 100حفاظتی کورونا کٹس کا عطیہ فراہم کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ان کی جانب سے ان کی تنظیم ایکو فرینڈز کی طرف سے ریسکیو 1122 فیصل آباد کو فراہم کی گئی100حفاظتی کورونا کٹس کا عطیہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122فیصل آباد احتشام واہلہ نے وصول کیا۔

اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر اور ایمرجنسی آفیسرایم اینڈ آر فیصل منیر بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122نے ایکو فرینڈز ٹیم کا شکریہ ادا کیاجبکہ اس موقع پر تنظیم کے نمائندے ملک فراز اعوان کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لوگوں کی خدمت کرنے پر ریسکیو افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔