کورونا نے 6بچوں سے ان کے والدین چھین لیے
بدنصیب بچوں کا باپ اور ماں دونوں ایک مہینے کے اندر اللہ کو پیارے ہو گئے
محمد عرفان بدھ 20 مئی 2020 16:46
(جاری ہے)
جس کے بعد اس کے چھ بچے بے آسرا ہو گئے ہیں۔
غمزدہ بچے عجمان کے علاقے تووان میں مقیم اپنے والد کے بھتیجے محمد ہاشم کے گھر چلے گئے ہیں۔ ان بدنصیب بچوں میں سب سے بڑا بیٹا وعد علی احمد دسویں گریڈ کا طالب علم ہے، بیٹی بتول علی احمد نویں گریڈ، بیٹا کمال الدین علی احمد گریڈ آٹھ، بیٹی زینب علی احمد گریڈ 6 اور نور البیان علی احمد گریڈ 1 کی طالبہ ہے۔ جبکہ تین، چار سال کا محمد علی احمد کنڈر گارٹن جاتا ہے۔ بچوں کو سنبھالنے والے ان کے کزن ہاشم کی ابھی حال میں ہی شادی ہوئی ہے، اس نے بتایا کہ بچوں کا باپ شوگر کا مریض تھا، کورونا کا شکار ہونے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور اپنی بیوی کے بعد وہ بھی چل بسا۔ ہاشم کا کہنا تھا کہ اسے امید ہے کہ دُکھ کے مارے بچے جلد ہی ماں باپ کی موت کے صدمے سے سنبھل جائیں گے۔ تاہم ان کی پڑھائی جاری رکھنا ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ ان کے ماں باپ کی بھی خواہش تھی کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کریں۔ پچھلے سال بھی یہ بچے لیٹ فیس کی وجہ سے سکول نہیں جا سکے تھے۔ گلف نیوز کے مطابق ان بدنصیب بچوں کی دکھ بھری داستان جاننے کے بعد دار البیر سوسائٹی کی جانب سے ان بچوں کے تعلیمی اور رہائشی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.