حکومت معیشت کی بحالی کیلئے انقلابی فیصلے کرے: میاں زاہد حسین
صارفین کا اعتماد متاثر ہوا ہے، بحال کیا جائے، ڈیم کی تعمیر سے سیمنٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری ہو گی
بدھ 20 مئی 2020 17:25
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ زرعی شعبہ پر لاک ڈاؤن لاگو نہیں کیا گیا اور اس سیکٹر پر ایسی صورتحال کے فوری اثرات مرتب بھی نہیں ہوتے اس لئے گزشتہ چند ماہ کے دوران کپاس کی فصل کو چھوڑ کر اسکی مجموعی کارکردگی صنعت، خدمات اور ریٹیل وغیرہ سے بہتر رہی ہے جو ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے مگر اس شعبہ کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے بچانے کے لئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے فیصلے سے سیمنٹ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کا امکان ہے کیونکہ اس منصوبے کے لئے پانچ سال تک سالانہ پچاس لاکھ ٹن سیمنٹ درکار ہو گا۔میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ2100 ارب روپے کے اس منصوبے میں ابتدائی طور پر 442 ارب روپے کے ٹھیکے دے دئیے گئے ہیں جس سے ہزاروں افراد کو روزگار بھی مل رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پلان کے تحت پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا گیا ہے جس پر مکمل عمل درآمد مشکل ہے مگر جتنا بھی ہو اس سے بھی کنسٹرکشن انڈسٹری کی بحالی میں مدد ملے گی جبکہ کنسٹرکشن پیکیج بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.