ڈپٹی کمشنر جہلم کا جہلم میں کرونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کردہ سینٹر زکا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مئی 2020 18:21

ڈپٹی کمشنر جہلم کا جہلم میں کرونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے متاثرہ افراد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے جہلم میں کرونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کردہ سینٹر کا دورہ کیا انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ جہلم سمیت پنجاب میں مجموعی طور پر پچیس لاکھ افراد میں اس پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے فراہم کیے جائینگے ۔

(جاری ہے)



پنجاب حکومت کی جانب سے امدادی پروگرام کے تحت جہلم میں میرٹ پر رقم ادا کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ضلع میں پنجاب کرونا ریلیف سینٹرز اور احساس پروگرام کے حوالے سے قائم سنٹرز میں میرٹ کی بنیاد پر عوام کو سہولتیں دی جارہی ہیں انہوں نے ڈیسک پر سینٹائزر کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی اور کہاکہ سنٹرز پر تمام تر انتظامات کو چوکس رکھا جائے۔