وزیراعلی سندھ پولیو ورکروں کو نوکری سے نکلنے کا نوٹس لیں،جاوید شاہ

مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا اب لاک ڈان میں ہمیں ہی نکال دیا پریس کلب کے باہر پولیو ورکر کا مظاہرہ

جمعرات 21 مئی 2020 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) پاک نشیل ھومن راٹس کونسل کے چیرمین لیگل ایڈ کمیٹی سید جاوید شاہ نے کراچی پریس کلب کے باہر پولیو ورکروں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ ہم اپ کو بے روزگار نہیں ھونے دیں گے ہم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کرتے ھیں کہ حکومت سندھ نے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کوی بھی ادارہ لاک ڈان میں کسی کو نہیں نکال سکتا تو جناب ہزاروں پولیو ورکر کو جبری نوکری سے نکالا جا رہا ھے اس کا فوری نوٹس لیا جاے اور مشکل وقت میں ان پولیو ورکر نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عالمی ادارہ صحت اور حکومت کے پروگرام کو کامیاب بنایا اب کووڈ 19 کے اس مشکل وقت میں ان کو جبری نورکریوں سے نکالنا یہ زیاتی ھے اس پر اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو ان بچیوں کو انصاف دلانے کے لیے عدلیہ کا دروازہ کھٹکاھیں گے اور ان کو تنہا نہیں چھوڑے گے مظاہرین نے کہا کہ ہمیں دفتر میں بلوکر ہمارے کارڈ اور پولیو کیٹس واپس لے لی اور تنخواہ بھی نے دی ہم چیف جسٹس سندھ ہای کورٹس وزیراعلی سندھ اور انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا سے اپیل کرتی ھیں کہ ہمیں انصاف دلوایا جاے اور ہمیں نوکریوں پر بحال کروایا جاے تاکہ ہمارے گھروں کے چولہے جلتے رھیں ہم جاوہد شاہ کے بھی مشکور ھیں جہوں نے ہمیں انصاف دلانے کی یقین دیانی کروی اس لیے ہم اس امید کے ساتھ آج کا مظاہرہ ختم کرتی ھیں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔