سرگودھا پولیس نے ہوائی فائرنگ کے ملزمان سمیت مسلح افراد کو گرفتار کر کے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد کر کے گیارہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے

جمعرات 21 مئی 2020 13:48

سرگودھا پولیس نے ہوائی فائرنگ کے ملزمان سمیت مسلح افراد کو گرفتار کر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) سرگودھا پولیس نے ہوائی فائرنگ کے ملزمان سمیت مسلح افراد کو گرفتار کر کے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد کر کے گیارہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ بھلوال سٹی لیاقت علی سکنہ 7شمالی سے رائفل444بور، اللہ دتہ سکنہ خواجہ آباد سے پسٹل30بور، رمضان سکنہ سالم سے پسٹل30بور، محمد الیاس سکنہ جھاوریاں سے پسٹل30بور،پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے بلال یاسین سکنہ سیال شریف سے رائفل223بور، پولیس تھانہ بھیرہ نے محمد وقاص سکنہ بھیرہ سے کلاشنکوف، پولیس تھانہ سلانوالی نے عابد سلطان سکنہ 139شمالی سے بندوق12بور، پولیس تھانہ میلہ نے محمد امیر سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور،پو۔

(جاری ہے)

یس تھانہ میانی نے غلام یاسین سکنہ ودھن سے پسٹل30بور،پولیس تھانہ فیکٹری ایریانے آئیڈیل آئس فیکٹری 85جھال کے سامنے کھڑے ہوکر ناجائزاسلحہ پسٹل کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے والے ملزم علی ولد محمد وارث سکنہ ریموٹ ڈپو اور اس کے ساتھ کھڑے ہو کر نعرے بازی کرنے والے ملزم زاہد عباس ولد محمد الطاف سکنہ رضاٹاؤن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ رکھنے اور دیگر کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔