اساتذہ ، افسران اور ملازمین کو تاخیر سے تنخواہ ملنے کی وجہ فنڈز کی کمی ہے، ترجمان شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور

جمعرات 21 مئی 2020 20:03

سکھر۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ، خیرپور کے ترجمان نے یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیجانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مطالبات کے جواب میں اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام اساتذہ ، افسران اور ملازمین کو تاخیر سے تنخواہ ملنے کی وجہ فنڈز کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کٹوتی کی وجہ سے تنخواہ میں تاخیر ہوتی ہے۔ یونیورسٹی کا موجودہ مالی خسارہ 612 ملین روپے ہے تاہم تمام ملازمین کو یکم جون کو مئی کے مہینے کی تنخواہ دی جائے گی۔