عید کے بعد عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا ،ْحافظ نعیم الرحمن
مزدوروں کو فی الفور تنخواہیں دی جائیں،محنت کشوں کو لاک ڈاؤن میں بے روزگار نہ کیا جائے ،ْ امیر جماعت اسلامی کراچی حکومت کے اعلانات محض دکھاوا تھے ،ْسندھ حکومت اپنے فرائض پورے کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،ْ امرائے اضلاع اجلاس سے خطاب
جمعرات 21 مئی 2020 21:16
(جاری ہے)
اجلاس میں امرائے اضلاع نے اپنے اپنے ضلع میں الخدمت کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ہر ضلع میں کارکنان بڑی تعداد میں عوامی خدمت بخوبی انجام دے رہے ہیں،لاکھوں کی تعداد میں راشن ،پکے پکائے کھانے اورسبزی کے پیکٹس کی تقسیم سمیت شہر کے متعدد مقامات پر سستی روٹی تندور قائم کیے گئے ۔
کراچی کے شہریوں کی جانب سے بھی جماعت اسلامی کے کارکنان کی خدمات کا دل کھول کر اعتراف کیا گیا اور اس کا اظہار گزشتہ دنوں کراچی میں کیے گئے سروے میں سامنے آیا جس کے مطابق کراچی کی اکثریت نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اہل کراچی کی خدمت کرنے والی جماعتوں میں سرفہرست جماعت اسلامی اور الخدمت ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت اور جماعت اسلامی کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں جان کی بازی لگا کر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا،تمام اضلاع، ہر سطح کے ذمے داران اور برادر تنظیموں کے کارکنان نے بڑے جذبے کے ساتھ کام کیا۔لوگوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی خدمات کو ہر سطح پر تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں بھی عوامی خدمت کی اس تحریک کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ صنعتی بند ہونے سے فیکٹریوں سے خواتین کارکنان و دیگرمزدورں کو نکالاجارہا ہے،بہت سے ایسے ادارے ہیں جس میں اب تک تنخواہیں بھی نہیں ادا کی گئیں، مزدوروں کو فی الفور تنخواہیں دی جائیں،مزدوروں کو فیکٹریوں سے نکال کر بے روزگار نہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.