سید فضل آغا کے جنازے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اراکین ،قومی وصوبائی اسمبلی قبائلی عمائدین علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں فراد کی شرکت
سید فضل آغا انسان دوست اور ہمدرد سیاستدان تھے انکی وفات سے پاکستان ایک قومی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے ،انکا سیاسی مشن جاری رکھا جائیگا، مولانا عبدالرحمن رفیق و دیگر کا شرکاء سے خطاب
جمعرات 21 مئی 2020 21:28
(جاری ہے)
واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے احتیاطی تدابیر کے مطابق صف بندی کی گئی تھی، اس موقع پر جمعیت ِ علماء اسلام بلوچستان کے سنیئر نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین صوبائی سرپرست وضلعی امیر کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی مستونگ کے امیر مفتی سعید الرحمن فاروقی مفتی محمد قاسم سید فضل آغا کے جانشین سید خلیل آغا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید فضل آغا انسان دوست اور ہمدرد سیاستدان تھے ان کی وفات سے پاکستان ایک قومی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے ان کا سیاسی مشن جاری رکھا جائے گا، مرحوم کی ملی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنازے میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی عبدالواحد صدیقی اصغر خان ترین میرخالدحسین لانگو سید لیاقت آغاحاجی بشیر احمد کاکڑ مطیع اللہ آغا مولانا سید عبد الباری آغا خلیل الرحمٰن دمڑ حافظ عبدالغنی شہزاد مفتی عبدالغفور مدنی حاجی قاسم خان خلجی مولانا سعداللہ آغا ڈی سی کوئٹہ اورنگزیب بادینی ڈی سی پشین قائم لاشاری سمیت سرکاری وسیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی مقررین نے سید فضل آغا کی مثبت سوچ اور عظیم انسان ہونے کی سب بڑی دلیل یہ ہے کہ کرونا وائرس جیسے خطرناک ماحول میں بھی ہزاروں افراد نے ان کے جنازے میں شرکت کی مقررین نے سید فضل آغا کی سیاسی اور سماجی خدمات ،انسان دوستی اور ہمدردی کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے ان زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی رحلت کو قومی سانحہ قرار دیا اور ان کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی فاتحہ عاجزئی سیدان میں جاری رہے گا۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.