سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیر اعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

عمران خان نے ہر بات کو اناء کا مسئلہ بنا رکھا ہے اور ہر وقت اداروں سے محازا آرائی کے بیانات دیتے ہیں انھوں اداروں کو تسلیم کرکے انکا احترام کرنا چاہئے

جمعرات 21 مئی 2020 22:13

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیر ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیر اعظم عمران خان تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ ملک میں کورونا ہے وہ حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر بات کو اناء کا مسئلہ بنا رکھا ہے اور ہر وقت اداروں سے محازا آرائی کے بیانات دیتے ہیں انھوں اداروں کو تسلیم کرکے انکا احترام کرنا چائیے انھوں نے کہا کہ ریاست کو وہ اقدامات کرنا چائیے جس سے ہر آدمی کی زندگی محفوظ ہو مگر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وزراء کچھ بیانات دیتے ہیں اور حکومتی موقف کچھ اور ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے کورونا وائرس کیلئے اقدامات کئے اور مراد علی شاہ کے بہترین اقدامات کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے مگر وفاق سندھ حکومت کی کاکردگی سے مطمئن نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہونگے ورنہ ملک میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔