چین، پاکستان،افغانستان سہ فریقی تعاون کے فریم ورک کے تحت کووڈ۔19 کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں،

وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا ٹویٹ

جمعہ 22 مئی 2020 11:33

چین، پاکستان،افغانستان سہ فریقی تعاون کے فریم ورک کے تحت کووڈ۔19 کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ چینی سفارتخانہ وزارت سیفران کے تعاون سی پاکستان کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین کو اشیاء خوردونوش فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم چین۔ پاکستان۔افغانستان سہ فریقی تعاون کے فریم ورک کے تحت کووڈ۔19 کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں۔