جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے یہ رپورٹ تیار کی گئی‘عظمی بخاری

خسرو بختیار کو بھی پیغام دیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات نہیں کرنی،چوہدری برادران سے بھی انکے تعلقات ٹھیک نہیں سبسڈی جو نہیں بنتی وہ عمران نے زبانی احکامات دے کر دی گئی،سبسڈی دینا کیا اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں‘سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

جمعہ 22 مئی 2020 12:24

جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے یہ رپورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اور تحریک انصاف کا یہ معیار ہے کہ جو چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ کرے اس کا قصور نہیں،جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے یہ رپورٹ تیار کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ خسرو بختیار کو بھی پیغام دیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات نہیں کرنی،چوہدری برادران سے بھی انکے تعلقات ٹھیک نہیں۔

سبسڈی جو نہیں بنتی وہ عمران نے زبانی احکامات دے کر دی گئی،سبسڈی دینا کیا اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں۔ انہوںنے کہاکہ شوکت خانم کو بھی 22 لاکھ جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے۔کمیشن کی رپورٹ کہتی ہے کہ وہ رزاق داد اسد عمر اور وزیراعلی پنجاب کے جوابات سے مطمئن نہیںیہ تمام کے تمام مستقبل کے نیب کیسسز ہیںاگر آپ کو تھوڑی سے بھی شرم ہوتی تو کمیشن کی رپورٹ کے بعد استعفی دے دینا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میں چینی کی قلت جان بوجھ کر پیدا کی گئی۔(ن) لیگ کے دور حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے فی کلو سے زائد فروخت نہیں ہوئی۔صادق و امین کی حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 85 روپے تک گئی،اس رپورٹ کے آنے کے بعد عمران خاں بچ نہیں سکتیچینی کے معاملے پر سٹہ بھی کھیلا گیا،ایک سٹے باز ہمیشہ سٹے باز ہی ہوتا ہے۔