دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں نماز عید الفطر6:30بجے ادا کی جائے گی

علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی خطبہ عید الفطراورامامت کرائیں گے‘ترجمان جامعہ نعیمیہ

جمعہ 22 مئی 2020 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں نماز عید الفطر6:30بجے ادا کی جائے گی۔علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی خطبہ عید الفطراورامامت کرائیں گے۔جبکہ نماز سے قبل 6بجے صبح علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سیرت البنی ؐ کے موضوع پراہل اسلا م سے خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جامع مسجد نصرت السلام 28بازار لاہورکینٹ نماز عید6:45پر ادا کی جائے گی ،شیخ الحدیث مفتی عبد العلیم سیالوی خطابت اورامامت کرائیں گے۔جامع مسجد چوک دالگراں میں7بجے نماز عید ادا کی جائے مفتی فیصل ندیم شازلی خطابت وامامت کرائیں گے۔جامع مسجدپیراڈائیز بندروڈدروغہ والامیں7بجے نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔علامہ یاسر علی نعیمی خطابت وامامت کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :