ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری

جمعہ مئی 20:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 4 لاکھ 79 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 50 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچستان میں 31، خیبرپختونخوا میں 7، پنجاب میں 9 اور سندھ میں 3 اضلاع متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 4 لاکھ 79 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا اور 5 ہزار 900 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان میں3 ہزار 500 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 1600 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا، خیبرپختونخوا میں 400 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ اسی طرح سندھ میں گذشتہ روز 400 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔