راجہ مشتاق احمد منہاس کا پی آئی اے طیارہ حادثے پردکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 21:26

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ، سیاحت ، کھیل و امور نوجواناں راجہ مشتاق احمد منہاس نے پی آئی اے طیارہ حادثے پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزادکشمیر نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔