پاکستانی آم رواں سیزن 40 فیصد کم برآمد ہو گا

پچھلے سیزن 9 کروڑ ڈالر کا ایک لاکھ 30 ہزارٹن آم برآمد ہوا تھا تاہم رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے آم کی طلب کم رہے گی، پی ایف وی اے

جمعہ 22 مئی 2020 22:16

پاکستانی آم رواں سیزن 40 فیصد کم برآمد ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) کورونا وائرس کے پیش نظر رواں سیزن میں پاکستانی آم 40 فیصد کم برآمد ہو گا۔پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق آم کا رواں برآمدی سیزن مشکل ترین ہوگا۔سرپرست اعلی پی ایف وی اے کے مطابق پاکستانی آم رواں سیزن 40 فیصد کم برآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

وحید احمد کے مطابق آم کا برآمدی ہدف رواں سیزن 80 ہزار ٹن مقرر کیا ہے جس سے 5 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پچھلے سیزن 9 کروڑ ڈالر کا ایک لاکھ 30 ہزارٹن آم برآمد ہوا تھا تاہم رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے آم کی طلب کم رہے گی۔انہوںنے کہاکہ سیاحت، ہوٹلنگ اور شاپنگ سینٹرز بند ہونے سے آم کی طلب کم ہوئی جب کہ ائیرلائنز نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کا کرایہ 200 فیصد بڑھا دیا ہے۔پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے باعث حکومت رواں سیزن آم ایکسپورٹ پر فریٹ سبسڈی فراہم کرے۔