سعید اجمل شیف بن گئے، کچن میں کام کر نے کی تصاویر شیئر کر دیں

جمعہ 22 مئی 2020 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بائولر سعید اجمل شیف بن گئے،گھر والوں کے لئے کچن میں کچھ تیار کرنے کی تصاویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

تصاویر میں سابق اسپنر سعید اجمل کچن میں کچھ پکانے میں مصروف ہیں البتہ انہوں نے نہیں بتایا کہ وہ کیا پکا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کی دعوت کر رہے ہیں۔سعید اجمل کے بہت سے مداحوں نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ کیا پکا رہے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے ان کی تصویر کو پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :