Live Updates

مسلم لیگ(ن) کے قائدین چٹان کی مانند کھڑے ہیں، رابعہ فاروقی

جمعہ 22 مئی 2020 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین چٹان کی مانند کھڑے ہیں، عوام ہمارطاقت ہیں اور ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا، مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے حوصلے بلند ہیں ، ہم حکومت کے ہر جبر کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ حکومت کا کیا سلوک ہے ، حکومت نے صرف اپوزیشن کو ہی ہدف بنایا ہوا لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ، ہمت سے اپنے اہداف حاصل کریں گے اور ملک میں اصلی جمہوریت کی بحالی کے لئے تحریک جاری رکھیںگے، انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، رانا ثنااللہ خاں اوردیگر کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں تھا ، لیگی قائدین کی گرفتاری کی ہر سطح پر مذمت کی جارہی ہے ، شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز نے حکومتی دعوئوں کی حقیقت کھلی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کو ہدف بنایا گیا ہے لیکن یہ ہر مشکل کا مقابلہ دلیری سے کرنا جانتے ہیں اور آئندہ بھی حوصلہ اور صبر سے کام لیں گے ، مسلم لیگ (ن) کا ورکر اپنی قیادت کا ساتھ کھڑا ہے اورآج بھی مسلم لیگ کا ووٹ بنک محفوظ ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات