جاپان میں کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر، گورنر ٹوکیو کی مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست

جمعہ 22 مئی 2020 23:48

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یورِیکو نے کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری ممکنہ لہر سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔مادام کوئیکے نے جمعہ کے روز معاشی احیاء کے وزیر نشی مورا یا سو توشی سے ملاقات کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ کیا پیر سے ہنگامی حالت ختم کر دی جائے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر حکومت کا ہنگامی حالت کم از کم 31 مئی تک جاری رکھنے کا منصوبہ تھا۔ جاپان کے زیادہ تر حصوں سے ہنگامی حالت ختم کی جا چکی ہے لیکن ٹوکیو اور شمال میں ہوکائیدو سمیت 5 پریفیکچروں میں یہ ابھی تک نافذ ہے اور مادام کوئیکے متوقع اقدام سے قبل ضروری تیاریاں کر رہی ہیں۔ گورنر ٹو کیو نے نشی مورا سے طبی سہولیات بہتر بنانے کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔انہوں نے حکومت پر کاروباری مالکان کے لیے کرایوں میں اعانت جیسے معاشی اقدامات میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :