صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، حاجی حنیف طیب ودیگر کا مسافر طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمورصاحبزادہ سید حامدسعید کاظمی ،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب ،نظام مصطفی پارٹی کے رہنما ،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ،سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ میاں خالد حبیب الٰہی نے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرنے پر افسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے حکام کے مطابق عملہ کے 8اور99مسافر سوارتھے ۔رہنماؤں نے حکومت اورانتظامیہ سے امدادی کارروائیاں تیز کرنے جومسافر طیارے میں سوارتھے ،ان کے لواحقین سے بھر پورتعاون کی اپیل کرنے کی ۔رہنماؤں نے حادثہ کا سبب کیا ہے اس کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی ہدایت پر حادثہ کی جگہ پر المصطفیٰ کی ایمبولینس اوررضا کاروں کو خدمت پر معمول کردیاگیاہے۔