Live Updates

کارلوس گون کے لبنان فرار سے تعلق کے شبے میں امریکہ میں 2 افراد گرفتار

ہفتہ مئی 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) امریکی حکام نے نسان موٹر کے سابق چیئرمین کارلوس گون کے جاپان سے لبنان فرار میں مبینہ کردار کے شبے میں 2 امریکی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق کارلوس گون گزشتہ سال دسمبر کے اواخر میں، جب وہ ضمانت پر رہا تھے، جاپان سے ایک نجی ہوائی جہاز کے ذریعے، ترکی کے راستے فرار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو استغاثہ نے جنوری میں سابق امریکی گرین بیریٹ، مائیکل ٹیلر اور ان کے صاحبزادے پیٹر ٹیلر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے۔ انہیں غزشتہ روز امریکی ریاست مساچوسٹس سے گرفتار کیا گیا ہے۔یہ گرفتاری سنہ 2004 میں توثیق پانے والے اٴْس جاپان امریکہ معاہدے کے تحت عمل میں آئی، جس کی رو سے دونوں ممالک کے تفتیشی حکام، سفارتی راستہ اختیار کیے بغیر مل کر کام کر سکتے ہیں۔مساچوسٹس کی ایک عدالت کی جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وہ کانسائی ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک ہوٹل سے 2 بڑے سیاہ ڈبے لے کر گئے تھے، جن میں سے ایک میں گون چھپے ہوئے تھے۔دستاویز کے مطابق ان ڈبوں کو نجی ہوائی جہاز پر لادا گیا تھا۔
کرونا کی امریکہ پر یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :