ٹرمپ انتظامیہ کا ممکنہ جوہری تجربے پر غور

ہفتہ 23 مئی 2020 13:05

ٹرمپ انتظامیہ کا ممکنہ جوہری تجربے پر غور
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اس امر پر غور کیا کہ نیا جوہری تجربہ کرنا چاہیے یا نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور روس کی طرف سے ہلکی نوعیت کے جوہری ٹیسٹ کرنے کے بعد امریکی سیاستدانوں میں بھی اس حوالے سے غور کیا گیا۔ تاہم اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ امریکا کوئی نیا تجربہ کر سکتا ہے۔ امریکا نے اپنا آخری جوہری تجربہ 1992 میں کیا تھا۔