میکسیکو کی جیل میں جھڑپ، آٹھ قیدی ہلاک

ہفتہ 23 مئی 2020 13:05

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) میکسیکو کی ایک جیل میں ہنگامی آرائی کے نتیجے میں آٹھ قیدی ہلاک ہو گئے۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ جالیسکو نامی ریاست میں واقع ایک جیل میں ہونے والی جھڑپوں میں دو متحارب گروہ ملوث تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 3 قیدی فائرنگ جبکہ باقی مار پیٹ کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ دیگر 8 قیدی شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہپستال میں علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس جیل میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے۔ حکام نے ان جھڑپوں میں ملوث 5 قیدیوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :