
وزیر اعظم عمران خان کی دیانتداری اور خلوص نیت شک شبہ سے بالا تر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی تاجر برادری کو عمران خان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، افتخار ملک
ہفتہ 23 مئی 2020 13:59

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برآمدی نمو کی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
یہاں تک کہ امریکہ بھی برآمدات کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اپنی برآمدات کے ذریعے ترقی کر رہے ہیں۔ افتخار علی ملک نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ عالمی معیار کے مطابق مقامی برانڈز کو فروغ دیں تاکہ کورونا وباء کے تناظر میں عالمی منڈیوں میں جگہ بنائی جاسکے اور زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کمایا جاسکے۔ پاکستانی تاجروں ، کارپوریٹ سیکٹر بالخصوص نوجوان بزنس مینوں کو برانڈز کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ فیوچر گلوبل مارکیٹنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید سائنسی خطوط پر شرح نمو اور ادارہ جاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ نجی شعبے کو اپنی بقا کے لئے جنگی بنیادوں پر اپنے برانڈ کو فروغ دینے کے لئے آگے آنا ہوگا بصورت دیگر ہمسایہ ممالک بین الاقوامی منڈیوں پر تسلط حاصل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس گڈز ، ٹیکسٹائل ، پھلوں ، سبزیوں ، دستکاری اور دیگر کئی شعبوں میں دنیا کی بہترین مصنوعات تیار کررہا ہے لیکن اسے اپنے برانڈز کے تحت برآمد نہیں کررہا۔ کورونا وبائ کے تناظر میں پاکستانی مصنوعات کے لئے نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کیلئے مارکیٹ ریسرچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز پر کو پابند کیا جائے کہ وہ وہاں پاکستانی مصنوعات متعارف کروائیں اور تجارتی معلومات سے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ مقامی بزنس مین زیادہ سے زیادہ تجارتی مواقع کا فائدہ اٹھا سکیں۔ افتخار ملک نے کہا کہ حکومت کو توانائی سمیت معیشت کے تمام شعبوں میں ’’ نالج اینڈ ریسرچ‘‘ کا کلچر متعارف کرانا ہوگا۔توانائی کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دیکر ہی بجلی کی کمی کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے جو ملک کو طویل عرصہ سے درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک بجلی پیدا کرنے کے نئے طریقوں پر تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ ہم خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہی’’نالج اینڈ ریسرچ‘‘ کے میدان میں اہم پیشرفت ممکن ہے لہذا حکومت معاشی معاملات میں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ملک کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پوری صلاحیت اور پختہ عزم رکھتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی دیانتداری اور خلوص نیت شک شبہ سے بالا تر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی تاجر برادری کو عمران خان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 سو روپے کا بڑا اضافہ
-
30 ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.