آل پاکستان انجمن تاجران کا طیارے کے حادثے پر رنج و غم کا اظہار

اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے ‘ مرکزی صدر اشرف بھٹی

ہفتہ 23 مئی 2020 14:33

آل پاکستان انجمن تاجران کا طیارے کے حادثے پر رنج و غم کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور درجنوں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ قومی سانحہ ہے ، شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے پوری قوم کے دل دکھی ہیں اور فضا سوگوارہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے ۔