منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 20ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 مئی 2020 15:16

منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 20ملزمان ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) پولیس کا منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید20ملزمان کوگرفتارکرکے اُنکے قبضہ سے چرس4.220کلو گرام، چالوبھٹی سمیت شراب116لیٹر وناجائزاسلحہ برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے مرزا حبیب ولد شبیر سکنہ ہائے سیٹلائٹ ٹائون سے چرس1.100کلو گرام، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے محمدرضوان سکنہ ہائے چک نمبری 9شمالی سے چرس1.250کلو گرام، عدنان سکنہ ہائے چک نمبری9شمالی سے رائفل7ایم ایم،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے شیراز حسن سکنہ ہائے بلاک نمبری 13سرگودھا سے چرس540گرام، عمر سلیم سکنہ ہائے کارپوریشن ٹاؤن سے چرس220گرام،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ندیم مسیح سکنہ ہائے فاطمہ جناح کالونی سے چرس560گرام،خالد عباس سکنہ ہائے بونگہ منہاس سے پسٹل30بور،تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے زاہد محمود سکنہ ہائے اقبال ٹاؤن سے شراب50لیٹر،غلام مصطفی سکنہ ہائے چک نمبری 7شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے بابر عرف لنگڑا سکنہ ہائے 115جنوبی سے چالوبھٹی سمیت شراب40لیٹر،تھانہ کینٹ پولیس نے کیلاش مسیح سکنہ ہائے سلطان کالونی سے شراب25لیٹر،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے غلام رسول سکنہ ہائے جھنگ سے رائفل7ایم ایم، ظہیر احمد سکنہ ہائے چک نمبری 156شمالی سے بندوق12بور،تھانہ صدر پولیس نے شہزاد حسن سکنہ ہائے چک نمبری 98شمالی سے چرس550گرام، محمداعجاز سکنہ ہائے چک نمبری18شمالی سے بندوق12بور، نصراللہ سکنہ ہائے چک نمبری132شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے وقاص سکنہ ہائے چک نمبری19جنوبی سے پسٹل30بور،انصرعلی سکنہ ہائے سالم سے پسٹل30بور،صفدر سکنہ ہائے اوپی سے پسٹل30بور،تھانہ کڑانہ پولیس نے عمران سکنہ گوجرنوالہ سے بندوق12بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔